Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جمیکا ٹیسٹ پہلاروز، پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو اظہر اور بابر کا سہارا

جمیکا ٹیسٹ پہلاروز، پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو اظہر اور بابر کا سہارا
August 12, 2021 --- ویب ڈیسک

جمیکا (92 نیوز) جمیکا ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کا مایوس کن آغاز، اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد اظہر علی اوربابر اعظم کی محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کے دونوں اوپنرز 21 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ اوپنر عمران بٹ 11 اور عابد علی 9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

مشکل وکٹ پر اظہر علی اوربابر اعظم کی محتاط بلے بازی جاری ہے، 17 اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز بنالیے۔

مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی 3 اوربابر اعظم 10 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔