جمیکا ٹیسٹ : ویسٹ انڈین ٹیم 286 رنز بناکر آؤٹ
جمیکا(ویب ڈیسک)جمیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو سو چھیاسی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد عامر نے کیرئیر بیسٹ باؤلنگ کرتے ہوئے چوالیس رنز دے کر چھ شکار کیے۔ یاسر شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،وہاب ریاض اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز 63رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ادھر پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔