Saturday, July 27, 2024

جمیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست

جمیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست
April 25, 2017
کنگٹسن (سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کے بعد شاہینوں نے ٹیسٹ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئےجمیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ساٹ وکٹوں سے شکست بتیس رنز کا ہدف پاکستان نے تین وکٹوں پر پورا کیا، تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان نے جمیکا ٹیسٹ  سات وکٹوں سے جیت کرسیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کر لی ۔ کھیل کے آخری روز میزبان ٹیم بیٹنگ کے لیے آئی تو اٹھائیس رنز کے خسارے میں تھی  جبکہ چھ وکٹیں باقی تھیں لیکن یاسر اور عباس نے حریف بلے بازوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ ہولڈر الیون دوسری اننگز میں ایک سو باون رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ بتیس رنز کے تعاقب میں گرین کیپس کاآغاز مایوس کن تھا صرف چوبیس رنز پر ہی تین بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ پھر  کپتان میدان میں آیاگیند کو دو بار باؤنڈری کے پار پہنچایا اور جیت کا جشن منایا۔ مصباح نےباؤلرز کو  کامیابی کاکریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے ساتھ ہر لمحے سے لطف اندوز ہورہاہوں کھلاڑیوں نےکامیابی کی صورت میں ایک اور  تحفہ دیا۔  میچ میں آٹھ وکٹیں لینے پر یاسر شاہ  مین آف دی میچ رہے۔