جمہوری منتخب قیادت کے ذریعے عوامی خواہشات کے حامی ہیں : دفتر خارجہ

اسلام آباد(92نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جمہوری منتخب قیادت کے ذریعے عوامی خواہشات کے حامی ہیں، ترک عوام نے جمہوری حکومت کا ساتھ دیا، ترک عوام چاہتے ہیں جمہوری حکومت قائم رہے، امید ہے جلد ہی ترکی کے حالات معمول پر آجائیں گے، ترکی خطے میں مضبوط اور اہم ملک کی حیثیت سے کردار ادا کر رہا ہے، ترک وزیرخارجہ نے حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔