جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دی ، راجہ بشارت
لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا پنجاب حکومت نے جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دی۔
راجہ بشارت نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے انہیں کورونا کے ایس او پیز کے مطابق جلسہ کرنے کو کہا ، خلاف ورزی ہوئی تو حکومت قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔
راجہ بشارت نے کہا کہ اگر ہم گرفتاریاں کر رہے ہیں تو رات اڑھائی بجے معاہدہ سائن کیوں کیا؟ گرفتاریوں کا بیانیہ سرا سر غلط ہے۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کے کسی جلسے یا جلسی سے کوئی خطرہ نہیں ، کبھی جلسوں سے بھی حکومتیں گئی ہیں ؟