راولپنڈی ( 92 نیوز) جمہوریہ کانگو میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، پاکستانی امن دستوں نے سیلاب میں گھرے دو ہزار سے زائد افراد کو بچالیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق طوفانی بارشوں کے بعد یو ویرہ کے علاقے میں گزشتہ ہفتے شدید سیلاب سے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا جس سے 75 ہزار لوگ متاثر ہوئے ،طبی سامان اور آلات کے ساتھ امدادی ٹیمیں فورا متاثرہ علاقوں کو روانہ کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہ نےسیلابی پانی کوروکنےکیلئےپتھروں کاحفاظتی پشتہ بنایا،محصور افراد کو خوراک اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی امن دستے کی امدادی کارروائی کو اقوام متحدہ نے وسیع پیمانے پر سراہا۔