Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جمہوریہ چیک: ٹینس کی اسٹار کھلاڑی پیٹرا کویٹووا قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں

جمہوریہ چیک: ٹینس کی اسٹار کھلاڑی پیٹرا کویٹووا قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں
December 21, 2016

پراگ (ویب ڈیسک) جمہوریہ چیک میں نامعلوم شخص نے ٹینس کی اسٹار کھلاڑی پیٹرا کویٹووا کو چاقو سے حملہ کر کے زخمی کردیا۔ ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ قاتلانہ حملے میں بچ جانا خوش قسمتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمہوریہ چیک میں ٹینس کی سپراسٹار کھلاڑی پیٹرا کویٹووا پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔

یہ واقعہ ان کے اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ سابق ومبلڈن چیمپئن کو فوری اسپتال لے جایا گیا۔ پیٹرا کو بائیں ہاتھ پر زخم آئے ہیں۔ کویتووا اسی ہاتھ سے کھیلتی ہیں۔ پیٹرا کویٹووا عالمی رینکنگ میں گیارہویں نمبر پر ہیں۔ وہ اب تک انیس ٹائٹل جیت چکی ہیں جس میں دو ہزار گیارہ اور دو ہزار چودہ کے گرینڈ سلام ٹائٹل بھی شامل ہیں۔