Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جمہوریت کو پامال نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس

جمہوریت کو پامال نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس
January 20, 2018

لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملک میں صرف قانون کی حکمرانی ہو گی۔ جمہوریت پامال نہیں ہونے دیں گے۔
لاہور میں کنونشن سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ جنہوں نے داد رسی کرنی ہے وہ کر نہیں پا رہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں کے کہنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ عدلیہ کا کام فتنہ ختم کرنا ہے اور معاشرے پر نظر رکھنا ہے۔ کسی جج کو مرضی اور منشا کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں۔