Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جمہوریت پرحملے ہورہے ہیں،غیرجمہوریت قوتوں کیخلاف جدوجہدکرناہوگی، ‏بلاول بھٹو

جمہوریت پرحملے ہورہے ہیں،غیرجمہوریت قوتوں کیخلاف جدوجہدکرناہوگی، ‏بلاول بھٹو
February 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے  کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اورجمہوریت پرحملے ہورہے ہیں ،اٹھارہویں ترمیم مشکل جدوجہدکے بعد ہوئی ، غیر جمہوری قوتوں کے خلاف جدو جہد کرنا ہوگی ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا عوامی نمائندوں کا کام ہےلیکن سلیکٹڈ وزیراعظم کو یہ بات سمجھنے میں وقت لگے گا، پارلیمان کب تک خاموش تماشا دیکھتا رہے گا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  نے کہا کہ آپ شہبازشریف کی تقریر برداشت نہیں کرسکتے،ملک کیسے چلاؤ گے ،عثمان بزدار کو وسیم اکرم پلس کہنا لیجنڈ کھلاڑی کے ساتھ زیادتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کیا جائے۔ کراچی میں خطاب کے دوران  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مثبت تنقیدکوہم برداشت کرتے ہیں، بےنظیربھٹو کہتی تھیں جمہوریت پسندلوگ تنقید برداشت کرتے ہیں، پیپلزپارٹی تنقیدکےجواب میں منفی ہتھکنڈے استعمال نہیں کرتی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  تنقید کیساتھ ساتھ حل بھی بتا یا کریں ،ہمیں اپنے عدالتی پارلیمانی فورمز کواستعمال کرتے ہوئےلڑناہوگا ۔