Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جمہوریت میں پرامن احتجاج جرم جبکہ پاناما لیکس میں بے نقاب ہونیوالوں کو نہیں پکڑا جا رہا: عمران خان

جمہوریت میں پرامن احتجاج جرم جبکہ پاناما لیکس میں بے نقاب ہونیوالوں کو نہیں پکڑا جا رہا: عمران خان
April 5, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنے میں شامل ہونے والے لوگ عدالت کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔ جمہوریت میں پرامن احتجاج کو جرم بنا دیا گیا ہے لیکن پاناما لیکس میں بے نقاب ہونے والے لوگوں کو نہیں پکڑا جا رہا جبکہ دنیا بھر میں ایسے افراد کے خلاف تحقیقات شروع ہو چکی ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ اربوں روپے چوری کر کے باہر لے جائے گئے۔ دنیا بھر میں پاناما لیکس پر تحقیقات شروع ہو گئیں لیکن پاکستان میں ان لوگوں کو کوئی پکڑنے والا نہیں۔ عمران خان نے سوال اٹھایا کہ دھرنے میں شامل ہونے والوں کو عدالتوں کے چکر لگائے جا رہے ہیں، کیا جمہوریت میں پرامن احتجاج شہریوں کا حق نہیں؟ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں قانون توڑنے والوں کو کچھ نہیں کہا جاتا، صرف احتجاج کرنے والے کمزور لوگوں پر دہشت گردی کے مقدمات بنا دیئے جاتے ہیں۔ ان لوگوں کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے دھاندلی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔