Friday, September 13, 2024

جموں و کشمیر پر بھارت کا ناجائز تسلط سب سے بڑی دہشتگردی ہے: بزرگ حریت رہنما علی گیلانی

جموں و کشمیر پر بھارت کا ناجائز تسلط سب سے بڑی دہشتگردی ہے: بزرگ حریت رہنما علی گیلانی
October 2, 2015
لاہور(92نیوز)حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت  جموں وکشمیر پر ناجائز تسلط چھوڑنے کو تیار نہیں یہ قبضہ سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت 1947سےہی دہشت گردی کرتا چلا آرہا ہےکشمیر پر تشدد کی لہر برقرار ہے جبکہ بھارت غاصبانہ قبضہ چھوڑنے کو تیار ہی نہیں۔ تفصیلات کےمطابق سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا،بھارتی فوجی قبضے پر دنیا توجہ دے۔ پاکستان پر الزام لگانا بھارت کی وعدہ خلافی ہے حریت رہنما نے کہا کہ بھارت خود وعدوں سے انحراف کر چکا ہے۔ حریت رہنما  سید علی گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے جموں وکشمیر کو متنازع علاقہ قرار دینے کے لئے 18قراردادوں پر دستخط کئے ،کشمیریوں کی اجتماعی قبروں پر بھی دنیا خاموش ہےجو افسوسناک ہے۔