Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جموں و کشمیر تنازع پر پاکستان کا اُصولی مؤقف تبدیل نہیں ہوا، دفتر خارجہ

جموں و کشمیر تنازع پر پاکستان کا اُصولی مؤقف تبدیل نہیں ہوا، دفتر خارجہ
February 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کہتے ہیں کہ، جموں و کشمیر کے تنازع پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کوٹلی میں یوم یکجہتی کے جلسہ سے  وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر میڈیا  کے سوالات کےجوابات میں کہا، پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے عین مطابق ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کوٹلی میں خطاب کے دوران کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے پاکستان کے دیرینہ مؤقف اور حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے بار بار جموں و کشمیر سے متعلق یو این ایس سی کی قراردادوں کے بارے میں بات کی  ہے۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

زاہد حفیظ چودھری بولے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے زیراہتمام آزادانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کے لئے پُرعزم ہے۔ رائے شماری کا وعدہ اقوام متحدہ کے متعلقہ قراردادوں میں شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔