جموں و کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ، حل کرنا ہوگا، شاہ محمود

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں جموں و کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ ہے، اسے حل کرنا ہوگا۔
جمعرات کے روز ایک پرامن اور خوشحال جنوبی ایشیا کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِخارجہ شاہ محمود نے کہا بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے جو علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔
اُنہوں نے کہا مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی کی خطے میں حکمرانی ہوگی، افغانستان میں 4 دہائیوں سے جنگ کی صورتحال ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سی پیک روابط کے فروغ کا منصوبہ ہے، خطے میں ترقی کیلئے علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے۔ مزید بولے کہ علاقائی تجارت کے فروغ کےلیے رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی۔