جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ اسلام آباد سے گرفتار
اسلام آباد (92 نیوز) جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے کیس میں مانسہرہ پولیس نے گرفتاری ڈالی۔
ذرائع کے مطابق امیر جمعیت علماء اسلام ف اسلام آباد عبدالمجید ہزاروی نے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی ۔ عبدالمجید ہزاروی نے کہا مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، آج صبح مفتی کفایت اللہ کو ای الیون تھری مسجد طوبہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ امیر جمعیت علماء اسلام ف اسلام آباد مفتی کفایت اللہ ایک دوست کے فلیٹ پر قیام پذیر تھے۔ انکا کہنا تھا مفتی کفایت اللہ کو 16 ایم پی آو کے تحت گرفتار کرکے ہری پور جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ مفتی کفایت اللہ اس وقت ہری پور جیل میں ہیں۔