Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جمشید دستی کی رہائی کیلئے قانونی جنگ بابر اعوان لڑیں گے

جمشید دستی کی رہائی کیلئے قانونی جنگ بابر اعوان لڑیں گے
July 1, 2017

سرگودھا (92نیوز)جمشید دستی کی رہائی کیلئے قانونی جنگ بابر اعوان لڑیں گے رکن اسمبلی کی ضمانت کیلئے پیر کو درخواست دائر کریں گے ادھر کوٹ ادو سمیت مختلف شہروں میں  جمشید دستی کی رہائی کیلئے مظاہرے بھی کیےگئے۔

تفصیلات کےمطابق بابراعوان جمشید دستی کےوکیل بن گئےجمشید دستی نے قانونی ٹیم کو بیان بھی ریکارڈ کرا دیا لیگل ٹیم پیر کوجمشید دستی کی ضمانت کی درخواست دائر کرےگی۔

جمشید دستی نے  بیان ریکارڈ کرایا کہ  انہیں پولیس مقابلے  میں مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جبکہ جیل میں انہیں ڈیتھ سیل میں رکھا گیا۔

ادھر جمشید دستی کی رہائی کیلئے ان کے حامی بھی میدان میں نکل آئے عوامی راج پارٹی ،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے  کارکنوں نے جمشید دستی کی رہائی کیلئے پر امن ریلی نکالی ،لیاقت پور،علی پور ایبٹ آباد میں بھی  کارکنوں نے جمشید دستی کے حق میں   مظاہرے کیے اور رکن اسمبلی کورہا کر نے کا مطالبہ کیا۔