Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جمشید دستی کا سائیکل مارچ مظفرگڑھ سےملتان پہنچ گیا

جمشید دستی کا سائیکل مارچ مظفرگڑھ سےملتان پہنچ گیا
March 25, 2015
ملتان(92نیوز)جمشید دستی کا کہنا ہے کہ ان کا سائیکل مارچ اسلام اباد سے ہوتا ہوا پشاور تک پہنچے گا۔ مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی جو اپنے منفرد احتجاج کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں کبھی گدھا ریڑی تو کبھی بس چلا کر احتجاج ریکارڈٖ کراتے ہیں ۔ لیکن اس دفعہ تو رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے حد ہی پار کردی مظفرگڑھ سے اسلام اباد تک سائیکل پر مارچ کرنے کا باقاعدہ اغاز کردیا ہے۔۔ جمشید دستی کے ساتھ ان کے کارکنان بھی سائیکل مارچ کا حصہ بنے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قائد کے ہمراہ اسلام اباد تک سائیکل مارچ جاری رکھیں گے۔۔ جمشید دستی آج مظفرگڑھ سے روانہ ہوئے تو ان کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا ۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سائیکل مارچ کا مقصد ملک میں کرپشن کے خاتمہ اور احتساب کے نظام کو موثر بناناہے ۔ آج رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ملتان کے گھنٹہ گھر چوک پر رات گزاریں گے کل ملتان سے اپنے اگلے سفر کا اغاز کریںگے۔