Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جمرود: شادی کی تقریب میں دستی بم حملہ، بچہ جاں بحق، 16 افراد زخمی

جمرود: شادی کی تقریب میں دستی بم حملہ، بچہ جاں بحق، 16 افراد زخمی
December 19, 2016

خیبرایجنسی (92نیوز) خیبرایجنسی کے علاقہ جمرود میں شادی کی تقریب میں دستی بم حملے میں بچہ جاں بحق جبکہ سولہ افراد زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد سرچ آپریشن کرنے والی خاصہ دار فورس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقہ جمرود میں دستی بم حملے کا افسوسناک واقعہ علاقہ غریزہ میں پیش آیا۔ مقامی قبائلی کی رہائشگاہ پر شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔  حملے میں سات سال کا ایک بچہ جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا جہاں زیادہ تر زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد فارغ کردیا گیا۔ دستی بم حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کرنے والے خاصہ دار فورس کے اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ بھی کی۔ جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔