Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قبائلی علاقے جمرود  سے ہزاروں برس قدیم 110 سائٹس دریافت

قبائلی علاقے جمرود  سے ہزاروں برس قدیم 110 سائٹس دریافت
December 10, 2016

پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا میں آثار قدیمہ کے بہت سے نمونے موجود ہیں مگر قبائلی علاقوں میں قدیم تہذیب کے آثار اس سے بھی زیادہ ہیں۔ جمرود کے علاقے میں سروے کیا گیا تو 110 سائٹس ایک ہی علاقے میں دریافت ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقوں میں قدیم تہذیب کے آثار تو موجود ہیں مگر اس پر کسی نے توجہ نہیں دی اور تو اور فاٹا میں اب تک محکمہ آثار قدیمہ کا دفتر تک نہیں بن سکا۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ نے خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں کام شروع کیا تو ہزاروں سال قدیم آثار ملے۔ آرکیالوجسٹ نعمان انور کی نگرانی میں کام کرنے والی ٹیم نے انگریز دور ہی میں بدھ مت اور مغلوں کے دور سے قبل کی لگ بھگ 110 سائٹس دریافت کی ہیں۔ ان آثار قدیمہ میں 34 برٹش ٹنل، راک پنیٹنگ، قدیم آبشار کے نمونے اور آثار کے علاوہ پرانے غار بھی شامل ہیں۔