Sunday, December 4, 2022

جمال خشوگی کے جسم کے ٹکڑے سعودی قونصل جنرل کے گھر کے باغیچے سے مل گئے

جمال خشوگی کے جسم کے ٹکڑے  سعودی قونصل جنرل کے گھر کے باغیچے سے مل گئے
استنبول( 92 نیوز) سعودی عرب کے لاپتہ مقتول صحافی جمال خشوگی کی لاش کے ٹکڑے سعودی قونصل جنرل کے گھر کے باغیچے سے مل گئے ۔ دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے جمال خشوگی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول سعودی صحافی کی لاش مل گئی ہے، جمال خشوگی کے جسم کے ٹکڑے کر کے استبول میں سعودی قونصل جنرل کے گھر کے باغیچے میں دبا دیا گیا۔ دوسری طرف سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے جمال خشوگی کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے، جس میں شاہ سلمان نے خشوگی کے اہل خانہ کو قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔