Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جمال خشوگی کی ہلاکت کے معاملے پر سعودی عرب کی تحقیقات سے مطمئن نہیں، امریکی صدر

جمال خشوگی کی ہلاکت کے معاملے پر سعودی عرب کی تحقیقات سے مطمئن نہیں، امریکی صدر
October 21, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) سعودی صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کی تحقیقات سے مطمئن نہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے اپنے سفارتخانے میں جمال خشوگی کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد نیا پنڈورا باکس  کھل گیا ۔ ریاض حکومت کے اس موقف کو شکوک و شبہات سے دیکھا جارہا ہے کہ خشوگی کی موت ہاتھا پائی کے دوران ہوئی۔ خود امریکی صدر ڈو نلڈ ٹرمپ بھی معاملے پر موقف تبدیل کرتے نظر آئے ۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ  سعودی عرب کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ۔ ایسے بہت سے سوال ہیں جن کے جوابات نہیں دیئے گئے۔ امریکی صدر نے مزید کہا سعودی عرب پر پابندیاں زیر غور ہیں لیکن دفاعی معاہدے ختم کرنے کا سب سے زیادہ نقصان امریکا کو ہو گا۔ دوسری طرف ترکی کا کہنا  ہے وہ جمال خشوگی کی موت کی تمام تفصیلات جاری کرے گا اور کسی کو بھی معاملے پر پردہ ڈالنے نہیں دے گا۔ ترکی نےعوامی سطح پر سعودی عرب کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا تاہم تفتیش کاروں کے مطابق جمال خشوگی کو سعودی ہٹ اسکواڈ نے قتل کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔