Wednesday, February 21, 2024

جمال خشوگی کا قتل حادثہ نہیں ، سوچا سمجھا منصوبہ تھا، سعودی سرکاری وکیل

جمال خشوگی کا قتل حادثہ نہیں ، سوچا سمجھا منصوبہ تھا، سعودی سرکاری وکیل
October 25, 2018
ریاض ( 92 نیوز)سعودی صحافی جمال  خشوگی کے قتل کے بعد سعودی عرب کا بڑا بیان سامنے آگیا، سعودی سرکاری وکیل کا کہنا  ہے کہ جمال خشوگی کا قتل حادثہ نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔ جمال  خشوگی کا قتل معاملے میں نیا موڑ آ گیا ، ترکی سے معلومات کیا ملیں کہ سعودی  سرکاری وکیل کا بڑا بیان سامنے آ گیا ، ان کا کہنا ہے کہ  جمال  خشوگی کا قتل محض ایک حادثہ نہیں تھا بلکہ طے شدہ حکمت عملی کے تحت قتل کیا گیا ۔ اس قتل کی منصوبہ بندی پہلے ہی کی جاچکی تھی ۔ دوسری طرف ترکی میں موجود سی آئی اے چیف جینا ہیسپل تحقیقات کے حوالے سے آج بریفنگ جاری کریں گی، جینا ہیسپل کو جمال کی تمام تر ریکارڈنگ بھی سنادی گئی ہے ۔ سی آئی اے چیف کو یہ بھی بتایا گیا کہ استنبول میں سعودی قونصل جنرل کے گھر پر موجود کنویں میں جمال خشوگی کے قتل کے اہم ثبوت موجود ہیں، لیکن حکام کو اس کنویں تک رسائی کی اجازت  نہیں ہے۔