Saturday, July 27, 2024

جماعت الدعوۃ کےسربراہ کی نظربندی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے: میجرجنرل آصف غفور

جماعت الدعوۃ کےسربراہ کی نظربندی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے: میجرجنرل آصف غفور
January 31, 2017
راولپنڈی(92نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جماعت  الدعوۃ کے سربراہ کی  نظر بندی کے  فیصلے کو ریاستی  پالیسی کا حصہ قرار دیا ۔ ان کہنا ہے کہ حافط سعید کو نظر بند کرنے کے لئے کوئی  بیرونی دباؤ نہیں تھا  بعض عناصر  قیاس  آرائی کرکے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔۔ تفصیلات کےمطابق  راولپنڈی میں میڈیا کو بریفنگ  دیتے ہوئے  پاک فوج کے ترجمان  میجر  جنرل آصف  غفور نے کہا کہ بعض  عناصر حساس معاملات پر قیاس آرائیاں کرکے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں نیوز لیکس کے نتائج  چند  روز میں سامنے  آ جائیں  گے۔   ڈی  جی  آئی ایس پی  آر نے حافظ سعید کی نظربندی کے حکومتی فیصلے کو ریاستی پالیسی کا حصہ قرار دیا۔  انہوں  نے کہا کہ دہشت  گردوں کا مکمل صفایا  ہونے تک کومبنگ آپریشن  جاری رہے گا بلاگرز کی گمشدگی سے پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں۔  تر جمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاکستان کا ہرشہری اپنے اپنے مورچے کا سپاہی ہےدہشت گردی کے خلاف جنگ کی کامیابیوں میں تمام اداروں کا حصہ ہے۔