Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں کرپشن فری پاکستان دستخطی مہم شروع

جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں کرپشن فری پاکستان دستخطی مہم شروع
May 1, 2016
کراچی(92نیوز)جماعت اسلامی نے کراچی میں کرپشن فری پاکستان کے تحت  دستخطی مہم شروع کردی ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے باعث حکمرانوں کے دامن پر بدنما داغ لگ گیا ، دنیا بھر میں تحقیقات شروع ہو چکیں مگر پاکستان میں ابھی تک کمیشن بھی نہیں بن سکا ہے۔ تفصیلات کےمطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت کرپشن فری پاکستان دستخطی مہم کا افتتاح کردیا ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ پاکستانیوں کے دستخط کروا کر بینرز قومی اسمبلی میں پیش کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے باعث حکمرانوں کے دامن پر بدنما داغ لگ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاناما لیکس کی تحقیقات شروع ہوچکی ہیں ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے 13 نکاتی ٹی او آرز پیش کر دیئے ہیں  ملک کے چوروں اور لٹیروں کو پکڑنے کے لئے قانون سازی اور بین الاقوامی سطح پر معلومات کے تبادلے کے لئے نئے عالمی معاہدوں کی ضرورت ہے ۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔