جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری
کراچی (92نیوز)جماعت اسلامی کا کراچی میں کے الیکٹرک کے خلاف گورنر ہاؤس کے قریب دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں اوور بلنگ کے خاتمے تک دھرنا جاری رہے گا۔
تفصیلات کےمطابق کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف کارکن امیر جماعت اسلامی کراچی کی قیادت میں گورنر ہاوس کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا کہ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، کے الیکٹرک کی زیادتیوں کا ازالہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کےالیکٹرک کی اوور بلنگ اور میٹر رینٹ کا خاتمہ کیا جائے۔