Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جماعت اسلامی کا پاناما لیکس پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا پاناما لیکس پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
August 16, 2016
پشاور (92نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ بائیس اگست کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں جمہوریت کا نہیں۔ وہ پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق المرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس اہم معاملہ ہے۔ وزیراعظم نے پانامہ لیکس کے معاملے پر تین بار قوم سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر ایسا کمیشن بننا چاہئے جس میں سماعت، تحقیق اور سزا بھی ہو۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کرپشن ثابت ہونے پر کم ازکم پچیس سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کرپٹ عناصر کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بائیس اگست کو سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے۔ حکومت نہ تو اپوزیشن کے ٹی او آرز مانتی ہے اور نہ ہی کوئی فیصلہ کررہی ہے۔ ہم جمہوریت کا نہیں کرپشن کا خاتمہ اور وزیراعظم سمیت سب کا احتساب چاہتے ہیں۔