Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جماعت اسلامی کا  نواز شریف کی نااہلی پر  اظہار تشکر، نوافل اداکئے

جماعت اسلامی کا  نواز شریف کی نااہلی پر  اظہار تشکر، نوافل اداکئے
July 28, 2017

اسلام آباد(92نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کہا جا رہا ہے وزیراعظم کو سی پیک کی سزا دی گئی ہے ۔ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ ججز کی دوستی مودی کے ساتھ ہے جبکہ حقیقت میں بھارت اور مودی کے ساتھ دوستی ججز کی نہیں نواز شریف کی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پانامہ کیس کے اہم فریق جماعت اسلامی نے وزیر اعظم کی نا اہلی پر اظہار تشکر منایا اور مساجد میں نوافل ادا کئے ۔ آبپارہ مارکیٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہا جا رہا ہے کہ سی پیک کی سزا وزیر اعظم کو دی گئی ہے۔ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ ججز کی دوستی مودی کے ساتھ ہے۔ جبکہ حقیقت میں بھارت اور مودی کے ساتھ دوستی ججز کی نہیں نواز شریف کی ہے ۔

سراج الحق نے کہنا تھا نیب چیئرمین کی تقرری وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو نہیں کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف صرف وزیراعظم نہیں بلکہ ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا جس نے بھی آئین سے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ نکالنے کی کوشش کی تو اس شخص کا گریبان ہوگا اور قوم کا ہاتھ ہوگا۔