Saturday, July 27, 2024

جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں مصر کے سابق صدر ڈاکٹر مرسی کی سزائے موت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں مصر کے سابق صدر ڈاکٹر مرسی کی سزائے موت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
May 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو سزائے موت سنائے جانے کیخلاف  احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مقررین کا کہناتھا کہ بے حسی کی انتہا ہے کہ صدر مرسی کی سزائے موت پر مسلم ممالک میں قبرستان جیسی خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آبپارہ اسلام آباد میں مصر کے سابق صدر مرسی کو سزائے موت سنائے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ڈاکٹر محمد مرسی مصر کے ایک منتخب صدر تھے جنہیں صرف ایک سال حکومت کرنے کے بعد برطرف کر دیا گیا۔ سینیٹر سراج الحق  کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد مرسی کا قصور یہ تھا کہ وہ اپنی عوام کو امریکہ اور آئی ایم ایف کے چنگل سے نکالنا چاہتے تھے اور یہی بات امریکہ کو پسند نہ آئی۔ مظاہرے سے خطاب میں دیگر مقررین نے کہا کہ مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مر سی اب بھی منتخب صدر ہیں۔