Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جماعت اسلامی نے ن لیگ کی حمایت کرکے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے: نعیم الحق

جماعت اسلامی نے ن لیگ کی حمایت کرکے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے: نعیم الحق
August 20, 2016
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں اپنی اتحادی پارٹی  جماعت اسلامی کو منافق قرار دے دیا۔ ترجمان نعیم الحق کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کا ن لیگ کی حمایت کا فیصلہ اعلیٰ درجے کی منافقت ہےاور اس نے پی ٹٰی آئی پیٹھ میں ایک بار پھر چھرا گھونپا ہے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف نے جماعت اسلامی پر خوب بھڑاس نکالی ہےجہلم کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی نے مسلم لیگ نون کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے تو تحریک انصاف کے ترجمان عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق نے اپنی اتحادی جماعت کے اس فیصلے پر شدید غصے کا ظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ردعمل میں نعیم الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ایک مرتبہ پھر دھوکہ دیا ہےجہلم کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون کی حمایت کا اعلان اعلی درجے کی منافقت ہے۔