Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جماعت اسلامی بنگلا دیش کے امیر مطیع الرحمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری

جماعت اسلامی بنگلا دیش کے امیر مطیع الرحمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری
March 16, 2016
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلا دیش میں پاکستان کے حامیوں کی پھانسیوں کا سلسلہ تھمنے میں نہیں آ رہا۔ جماعت اسلامی بنگلا دیش کے امیر مطیع الرحمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری۔ حسینہ واجدکی بنائی عدالتوں نے جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے کر سزا سنائی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی بنگلادیش کے امیر مطیع الرحمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ مطیع الرحمان کو انیس سو اکہتر کی جنگ میں جنگی جرائم میں ملوث قرار دے کر سزائے موت سنائی گئی ہے۔ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجدکی قائم کردہ عدالتوں نے گزشتہ برس جماعت اسلامی بنگلادیش کے امیرمطیع الرحمان کوسزائے موت سنائی تھی تاہم اب ان کا ڈیتھ وارنٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ بنگلادیشی میڈیاکے مطابق مطیع الرحمان نے حسینہ واجدکی عدالتوں کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قانون کے مطابق مطیع الرحمان پندرہ روزمیں عدالتی فیصلے کوچیلنج کر سکتے ہیں۔