Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جمائما عمران خان اور ریہام کی شادی ناکام کرنا چاہتی ہے: ریہام خان کے کزن کا الزام

جمائما عمران خان اور ریہام کی شادی ناکام کرنا چاہتی ہے: ریہام خان کے کزن کا الزام
September 3, 2015
لاہور (92نیوز) برطانوی اخبار نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ اخبار کے مطابق ریہام خان کے کزن نے عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ سمتھ پر الزام کی بوچھاڑ کردی۔ ریہام خان کے کزن کے نام کو ”ڈیلی میل“ نے راز میں رکھا ہے۔ اخبار کے مطابق ریہام خان کے کزن نے انٹرویو میں اخبار سے کہا ہے کہ عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ سمتھ ریہام اور عمران خان کی شادی سے خوش نہیں ہیں اور آئے دن انکے خلاف پراپیگنڈا کرنے میں مصروف رہتی ہیں۔ جمائمہ سمتھ نہیں چاہتی کہ ریہام خان کی شادی کامیاب ہو۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا ہو یا نیوز ویب سائٹس آئے دن ریہام خان کے خلاف کوئی نہ کوئی نیا پراپیگنڈا سامنے آجاتا ہے۔ کبھی ریہام خان کی ڈگری کو موضوع بنایا جاتا ہے توکبھی ریہام خان کے سابق خاوند کو زیر بحث لایا جاتا ہے جو محض ریہام کے خلاف پراپیگنڈا ہے۔ ریہام خان اب ”ڈیلی میل“ پر آنے والی اس خبر کو کس طرح لیتی ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔