Monday, January 30, 2023

جلیل شرقپوری اور غیاث الدین کا استعفے دینے سے انکار

جلیل شرقپوری اور غیاث الدین کا استعفے دینے سے انکار

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے دو ناراض ارکان اسمبلی جلیل شرقپوری اور غیاث الدین نے استعفے دینے سے انکار کر دیا۔

جلیل شرقپوری نے کہا مسلم لیگ ن کسی کی ذاتی جاگیر یا خاندانی وراثت نہیں کہ جو مرضی فیصلے کریں۔ مسلم لیگ ن قومی مفاد کے لئے استعفے مانگتی تو وقت ضائع کئے بغیر استعفے دے دیتے۔ پی ڈی ایم سیاسی جماعتوں کا ایسا ٹولہ ہے جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔

 

غیاث الدین بولے جو جماعت قومی اداروں کے خلاف ہو گی وہ کبھی قومی مفاد میں کوئی کام کرہی نہیں سکتی۔