Friday, September 30, 2022

جلسے کی کامیابی حکومتی اور کرائے کے ترجمانوں کے رونے دھونے سے عیاں ہے ، مریم اورنگزیب

جلسے کی کامیابی حکومتی اور کرائے کے ترجمانوں کے رونے دھونے سے عیاں ہے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا جلسے کی کامیابی حکومتی اور کرائے کے ترجمانوں کے رونے دھونے سے عیاں ہے۔

مریم اورنگزیب نے جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے جلسہ گاہ کے اطراف تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا۔ جلسہ گاہ اور اسپتال جانے والے راستے فی الفور کھولے جائیں۔ راستے نہ کھولے گئے تو پورا گوجرانوالہ جلسہ گاہ بن جائے گا۔

 ادھر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا حالات بدل گئے، اب حکمران ہم سے این آر او مانگ رہے ہیں ہم نہیں دے رہے۔ ہم ایک ناجائز پارلیمنٹ کو ہٹانے نکلے ہیں۔ حکومت کو دسمبر نصیب نہیں ہو گا۔

شہریوں نے بھی ضلعی انتظامیہ سے مشکلات میں اضافہ کے باعث راستے کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔