جلسہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہی ہوگا، پی ٹی آئی قیادت ڈٹ گئی
![جلسہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہی ہوگا، پی ٹی آئی قیادت ڈٹ گئی](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2018/04/imran-khan-8.jpg)
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت 29 اپریل کا جلسہ مینار پاکستان پر ہی کرنے پر ڈٹ گئی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ مینار پاکستان کا جلسہ تاریخی ہوگا ، انتظامی کمیٹی تیاریاں تیز کرے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، اعظم سواتی و دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ انتخابات کے لئے خیبرپختونخوا کے امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔