Thursday, October 6, 2022

جلسہ ہر حال میں کریں گے‘ ڈرنے والے نہیں : شیخ رشید

جلسہ ہر حال میں کریں گے‘ ڈرنے والے نہیں : شیخ رشید
راولپنڈی (92نیوز) عوامی مسلم لیگ نے آج لال حویلی میں جلسہ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ پولیس بھی رنگ میں بھنگ ڈالنے کےلئے تیار ہے اور اب تک راولپنڈی میں دو سو کارکن حراست میں لے لیے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے جلسہ ہر حال میں کریں گے، ڈرنے والے نہیں ہیں۔ دوبجے دما دم مست قلندر ہو گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا جیسے ایوب خان کو بھگایا تھا نوازشریف کو بھی بھگائیں گے۔ عوام جمعہ کی نماز پڑھ کر لال حویلی آ جائیں۔ شیخ رشید نے مقامی ہوٹل میں پائے اور لسی کا ناشتہ بھی کیا۔