Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جلد ایوان صدر ،وزیراعظمٰ ہاؤس میں بھٹو کے نعرے گونجیں گے ، آصف زرداری

جلد ایوان صدر ،وزیراعظمٰ ہاؤس میں بھٹو کے نعرے گونجیں گے ، آصف زرداری
February 25, 2018

اسلام آباد ( 92 نیو ز)  سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب  ایوان صدر و وزیر اعظم اور چاروں صوبوں کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بھٹو کے نعرے گونجیں گے ۔

اسلام آباد میں  پیپلزپارٹی ضلع جہلم کے عہدیداروں سے خطاب کے دوران سابق صدر نے کہا کہ آئندہ چاروں صوبوں کے گورنر بھی جیالے ہوں گے،  موجودہ حکومت نے خارجہ امور پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ بے شمار مسائل پیدا ہو گئے ہیں ۔

آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ  نواز شریف کی ہمیشہ ترجیح غیر ملکیوں کو اپنا ذاتی دوست بنانا رہی ہے  ، پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے دوست بنائے جائیں ۔ جمہوریت اور عوام سے ہمارا روح کا رشتہ ہے ۔

شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان کی یہ شاندار روایت رہی ہے  کہ جب ملک اور عوام کو خون کی ضرورت پیش آئی تو انہوں نے اپنا خون دیا ، جب کہ موجودہ حکومت نے معیشت تباہ کردی ، حالت یہ ہے کہ پیٹرول کے فی لیٹر پر عوام سے 40 روپے ٹیکس لیا جاتا ہے ۔