Monday, September 26, 2022

جلال پور بھٹیاں میں ماں نے اپنے ہی بیٹے کو چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا

جلال پور بھٹیاں میں ماں نے اپنے ہی بیٹے کو چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا
 جلال پور بھٹیاں (92 نیوز) جلال پور بھٹیاں میں ماں نے ممتا کا گلا گھونٹ دیا۔ اپنے ہی بیٹے کو چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ جلال پور بھٹیاں کی اسپتال کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ ہوا۔ ذہنی معذور ماں نے اپنے ہی بیٹے پر چھریاں چلا دیں۔ ماں نے دیگر چار بچوں کو گھر میں قید کر دیا جن کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ نے تالا توڑا اور ان کو رہائی دلائی جبکہ زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ بچے کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ کٹ لگا کر اس کا خون پیتی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچی اور ملزمہ کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ اہل محلہ کا کہنا ہے وحیدہ بی بی روزانہ اپنے بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔