Monday, October 3, 2022

جلالپور بھٹیاں زچہ بچہ سینٹر خستہ حالی کا شکار

جلالپور بھٹیاں زچہ بچہ سینٹر خستہ حالی کا شکار
جلالپور بھٹیاں( 92 نیوز) جلالپور بھٹیاں میں زچہ بچہ سینٹر خستہ حالی کا شکار ہوگیا،بوسیدہ عمارت کسی بھی وقت زمین بوس ہونے کا خدشہ ہے ۔ مریض آنے سے کترانے لگے۔ جلال پور بھٹیاں میں اندرون شہر واقع زچہ بچہ سینٹر کی عمارت خستہ حالی کے باعث کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، بارش کی صورت میں نکاسی آب نہ ہونے سے سینٹر جوہڑ کا منظر بھی پیش کرتا ہے، عمارت کی بوسیدہ حالت کے پیش نظر مریض بھی آنے سے کترانے لگے۔ زچہ بچہ سینٹر کی خستہ حالی کے پیش نظر عملے بھی غائب رہنا معمول بنا لیا۔ شہریوں نے  الزام عائد کیا کہ لیڈی ڈاکٹرز بھی اپنی مرضی سے آتی ہیں۔ اسپتال میں میڈیسن اسٹور کی حالت بھی ابتر ہے جب کہ طبی آلات بھی صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام نہ ہونے سے زنگ آلودہ ہوگئے۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے  کہ زچہ بچہ سنٹر کی  نئی عمارت تعمیر کی جائے اور لیڈی ڈاکٹرز سمیت عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے۔