Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جلاؤ گھیراؤ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی : ڈی جی رینجرز

جلاؤ گھیراؤ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی : ڈی جی رینجرز
August 22, 2016
کراچی(92نیوز)ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤکیا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ  متاثرہ علاقہ میں رینجرز پہنچ چکی ہے اور حالات کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔  ڈی جی رینجرز نے اس موقع پر واضح حکم دیا ہے کہ حملہ آور اور شرپسندی کرانیوالے ایم کیو ایم کے رہنماوں کو بھی پکڑا جائے ۔واضح رہے کہ کراچی میں آج کچھ دیر قبل ہنگامہ آرائی کے دوران  پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں ایک ایس ایچ او بھی شامل ہے ۔ جبکہ ایم کیو ایم کے کچھ مشتعل افراد نے نجی ٹی وی چینل پر بھی حملہ کیا ہے ۔