Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جعلی کرنل اورجعلی سابق آئی  جی گرفتار

جعلی کرنل اورجعلی سابق آئی  جی گرفتار
September 3, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں جعلی کرنل اورنارووال میں جعلی سابق آئی جی پولیس کو گرفتار کرلیاگیا جعلی کرنل بھتہ خوری میں ملوث تھا، دوسرا پیسے لے کرملزموں کوآزاد کرواتا تھا۔ تفصیلات کےمطابق کہیں کرپشن، کہیں خراب گوشت کی فروخت تو کہیں جعل سازی پاکستان میں لاقانونیت اپنے عروج کو پہنچ گئی۔ کراچی میں پولیس نے خود کوحساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے جعلی کرنل کوگرفتار کرلیا، جوبھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں ملوث تھاجعل ساز گرفتار ملزموں کے اہل خانہ سے ان کی رہائی کے عوض پیسے بھی بٹورتا رہا۔ دوسری طرف نارووال میں پولیس نے ملزم چھڑوانے والے جعلی سابق آئی جی پولیس کوگرفتارکرلیا ملزم نے تھانہ صدر نارووال کے ایس ایچ او ملک محمد ندیم کو ٹیلی فون  کرکے کہا کہ وہ سابق آئی جی نسیم احمد ہے، اوراس کے کہنے پر ایک ملزم کے خلاف کیس ختم کردیا جائے۔ ایس ایچ اونےفراڈ بھانپ کرجعلی آئی جی کوتھانے بلالیا، جہاں اس کا پول کھل گیا جس پر گوجرانوالہ کے محمد اخترکو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔