Friday, September 30, 2022

جعلی ڈی جی بن کر نیب کا نام استعمال کرنے والا نوسرباز پکڑا گیا

جعلی ڈی جی بن کر نیب کا نام استعمال کرنے والا نوسرباز پکڑا گیا
 اسلام آباد (92 نیوز) جعلی ڈی جی بن کر نیب کا نام استعمال کرنے والا نوسرباز پکڑا گیا۔ ملزم محمد ندیم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈی جی بن کر نیب کا نام استعمال کرنے والا نوسر باز پکڑ لیا۔ ملزم مختلف سرکاری افسران اور پرائیویٹ افراد سے غیر قانونی کاموں کا تقاضا کرتا رہا ۔ نیب کا نام استعمال کرنے اور جعلی افسر بننے والوں 9 افراد کو 2 سالوں میں گرفتار کیا گیا ۔