Friday, December 2, 2022

جعلی ڈگری !!! الیکشن ٹربیونل نے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی بہرام خان کو نااہل قرار دیدیا

جعلی ڈگری !!! الیکشن ٹربیونل نے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی بہرام خان کو نااہل قرار دیدیا
پشاور (92نیوز) الیکشن ٹربیونل نے جماعت اسلامی کے اپر دیر سے رکن صوبائی اسمبلی بہرام خان کو جعلی ڈگری کے باعث نااہل قرار دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ جی رحمان پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے اپردیرکے حلقہ پی کے 93 سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک بہرام خان کے خلاف دائرانتخابی عذرداری کی سماعت کی۔ ملک بہرام کے خلاف پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ثناءاللہ نے انتخابی عذرداری دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک بہرام کی مالاکنڈ یونیورسٹی کی ڈگری جعلی ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے سماعت کے بعد ایم پی اے کو نااہل قرار دے دیا۔