سرگودھا( 92 نیوز) سرگودھا میں جعلی پیر جن نکالنے کے بہانے 8 سالہ بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ماں کے مطابق بچے کو دم کروانے لیکر گئی توجعلی پیر نے چھڑی سے پیٹنا شروع کردیا، بچے کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سرگودھا کے نواحی علاقے 47 شمالی میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے 8 سالہ بچے کو مار مار کرادموا کردیا، 8 سالہ اہل رضا کی والدہ بچے کو دم کروانے لیکر گئی تو جعلی پیروسیم شاہ نے بچے کو چھڑی سے پیٹنا شروع کردیا اور یہ کہہ کرمارتا رہا کہ اس پرجنات کا سایہ ہے ۔
بچے کی حالت غیرہونے پر والدہ اسپتال لے آئی، جہاں طبی امداد کے دوران ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بچے کا جبڑا ٹوٹ چکا ہے جبکہ جسم کے دیگر کئی اعضاء بھی متاثر ہوئے ہیں۔
[caption id="attachment_238452" align="alignnone" width="687"]
جعلی پیر کا جن نکالنے کی آڑ میں بچے پر وحشیانہ تشدد[/caption]
چینل 92 نیوز کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر تھانہ کینٹ پولیس بھی حرکت میں آگئی اور جعلی پیروسیم شاہ کو حراست میں لے لیا،دوسری جانب بچے کے والدین کی درخواست پرملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔