جعلی دستاویزات پر شارجہ جانیوالا مسافر گرفتار
اسلام آباد(92نیوز)جعلی سفری دستاویزات پر شارجہ جانے والے مسافر کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعلی سفری دستاویزات پر شارجہ جانے والے مسافر کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔عمران حسین نامی مسافر کا تعلق سرگودھا سے ہے۔ ملزم کو ایف آئی اے پاسپورٹ سیل کے حوالے کردیا گیا۔