Monday, November 28, 2022

جعلی حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر بھی پابندی لگا دی، مریم نواز

جعلی حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر بھی پابندی لگا دی، مریم نواز
لاہور (92 نیوز) نوازشریف کے کھانے کے معاملے پر بھی مسلم لیگ ن اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی شروع ہوگئی، حکومت نے سابق وزیراعظم کے گھر سے کھانے پر پابندی لگائی تو مریم نواز میدان میں آگئیں۔ مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا ہے، اگر24گھنٹے میں پابندی واپس نہ لی گئی تو عدالت جاؤں گی،وہاں سے مدد نہ ملی تو کوٹ لکھپت جیل کے باہر جا کر بیٹھوں گی،بھوک ہڑتال بھی کروں گی۔ مریم نواز نے کہا انہیں ان ظالموں پر بھروسہ نہیں، یہ لوگ میاں صاحب کے کھانے میں کچھ بھی ملاسکتے ہیں، ان کی باتوں کو دھمکی نہ سمجھا جائے کیونکہ وہ یہ کر گزریں گی۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا نوازشریف کیلئےگھر سے جو کھانا آرہا تھا اس پر تشویش ہے، انہیں جیل مینوئل کے مطابق رہنا پڑے گا، حکومت کی طرف سے سابق وزیراعظم کو کک مہیا کررہے ہیں۔