Wednesday, December 7, 2022

جعلی بینک اکاونٹس کیس ، دو کیسز میں آصف علی زداری نے اپنا جواب جمع کرا دیا

جعلی بینک اکاونٹس کیس ، دو کیسز میں آصف علی زداری نے اپنا جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد (92 نیوز) جعلی بینک اکاونٹس سے متعلق دو کیسز میں سابق صدر آصف علی زداری نے اپنا جواب نیب میں جمع کرا دیا۔

آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہو گئی۔  24 روز بعد پارک لین کمپنی اور لگژری گاڑیوں کے مقدمات میں تحریری جواب نیب میں جمع کرا دیا۔ 55 سوالوں کے تحریری جواب دئیے اور نیب کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا۔

 پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر نے اپنے تحریری جواب میں موقف اپنایا ہے کہ قانون کے تحت نیب نجی کمپنی کے معاملات پر کارروائی نہیں کر سکتا۔ آصف علی زرداری نے پارتھینون کمپنی سے لاتعلقی ظاہر کر دی اور نیشنل بینک کے ڈیڑھ ارب روپے قرض سے بھی لاعلمی کا اظہار کر دیا۔  

آصف زرداری نے اپنے جواب میں بتایا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی۔ صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا اور صدر بننے سے پہلے ڈائریکٹرشپ سے مستعفیٰ ہوا۔  

لگژری گاڑیوں سے متعلق کیس میں بھی جواب جمع کرا دیا گیا۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے سابق صدر کا جواب اسکرونٹی کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ارسال کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا جواب تاحال نیب کو موصول نہ ہو سکا۔