جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری اور فریال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔
جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر اور جج محمد بشیر کے مابین گرما گرمی بھی ہوئی ۔
عدالت میں پارک لین ریفرنس پر بھی سماعت ہوئی، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو سہولیات کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ۔