Friday, September 20, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ اسکینڈل ، عبوری ضمانت میں چار ستمبر تک توسیع

جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ اسکینڈل ، عبوری ضمانت میں چار ستمبر تک توسیع
August 16, 2018
کراچی (92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں عدالت نے مرکزی مقدمہ کی سماعت 4 ستمبر جبکہ حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔ سندھ میں 35 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کراچی کی بینکنگ کورٹ میں ہوئی۔ آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئیں ۔ فریال تالپور میڈیا سے کتراتی نظر آئیں۔ صحافیوں نے منی لانڈرنگ کیس کے سیاسی ہونے اور فرینڈلی اپوزیشن کیلئے استعمال کئے جانے کا سوال داغ دیا لیکن ادی فریال تالپور نو کمنٹس کہہ کر روانہ ہو گیئں۔ ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر اسلام آباد میں ہے ۔ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ انور مجید اور ان کے بیٹے کو آج شام کراچی منتقل کیا جائے گا۔ ایف آئی اے نے عبوری چالان میں آصف زرداری، نجی بینک کے چیئرمین اور 20 ملزمان کو مفرور قرار دے رکھا ہے جبکہ فریال تالپور نے ہائیکورٹ کے بعد بنکنگ کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔