Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری اور فریال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری اور فریال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع
August 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس  میں  سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر اور جج محمد بشیر کے مابین گرما گرمی بھی ہوئی ۔ عدالت میں  پارک لین ریفرنس پر بھی سماعت  ہوئی، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو سہولیات کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ۔