Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انور مجید کو بیٹے عبدالغنی سمیت کراچی منتقل کردیاگیا

انور مجید کو بیٹے عبدالغنی سمیت کراچی منتقل کردیاگیا
August 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز) جعلی بینک اکاونٹس کیس میں گرفتار انور مجید کو ان کے بیٹے عبدالغنی مجید سمیت اسلام آباد سے کراچی منتقل کر دیاگیا۔ منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار انورمجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو اسلام آباد سے کراچی منتقل کر دیا گیا، ہتھکڑی لگانے پر انور مجید نے تفتیشی افسر کو جھڑک دیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کر لئے گئے ہیں ۔ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے رقم کی منتقلی کے معاملے میں ملوث انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو اسلام آباد سے کراچی منتقل کر دیا گیا ، ایف آئی اے حکام نے نجی ائیرلائن کے طیارے کے ذریعے دونوں ملزمان کو کراچی منتقل کیا۔ کراچی ائیر پورٹ پر ہتھکڑی لگانے کی کوشش کرنے پر  انور مجید نے تفتیشی افسر کو جھڑک دیا ، انورمجیداورعبدالغنی کوحفاظتی ضمانت منسوخ ہونے پرایف آئی اے نے اسلام آباد میں  گرفتارکیا تھا ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مقامی عدالت سے انور مجید اور ان کے بیٹے کا ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جائے گی ۔ منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید اور انکے بیٹے کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کر لیے ہیں اور مزید ثبوت بھی جلد ہی مل جائیں گے۔