Monday, January 30, 2023

جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات میں انورمجید کے گھر سے اہم دستاویزات مل گئیں

جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات میں انورمجید کے گھر سے اہم دستاویزات مل گئیں
کراچی (92 نیوز) سندھ میں جعلی اکاونٹس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تحقیقاتی اداروں کو انور مجید کے گھر سے اہم  دستاویزات مل گئی ہیں جن کی مدد سے اہم کیس حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کےمطابق سندھ کی اہم شخصیات کی بیرون ممالک جائیداد بھی پکڑی گئیں ہیں۔ اومنی گروپ اور لکی انٹرنیشنل کے دستاویزات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی پتا چلا کہ بلاول ہائوس کراچی کا خرچہ بھی پرائیویٹ کمپنی کے ذریعے کیا گیا۔ جے آئی ٹی نے اہم دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ہے۔